سکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 20 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ‘غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گاآئی ایس پی آر
 ملک کی حفاظت کی خاطر  فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم فورسز کو سلام پیش کرتی ہے:وزیراعظم
راولپنڈی(آئی این پی)سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔