پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ توآ رہا ہوگا
پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں:وزیر اطلاعات پنجاب کا طنزیہ انداز
لاہور(نیٹ نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے پر طنز کیا اور کہا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ توآ رہا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں، جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں پرسوز مناظر ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں