وزیراعظم شہباز شریف کے لندن میں ڈیرے،میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے

لاہور(نیٹ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد سنٹرل لندن میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں وفد کے اہم اراکین بھی لندن پہنچ گئے۔ وزیراعظم لوٹن ائیر پورٹ سے گاڑیوں کے قافلے میں اپنی رہائش گاہ پہنچے ،ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم چند روز لندن میں قیام کریں گے ، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔