قائد ن لیگ بیٹے حسن نواز کے ساتھ جائیں گے ،20دن قیام، عید بھی لندن میں منائیں گے :ذرائع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چیک اپ کیلئے لندن روانگی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اپنے بیٹے حسن نواز کے ہمراہ لندن جائیں گے ،سابق وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم عید الاضحی لندن میں منائیں گے ، وہ 20دن لندن میں قیام کرینگے، اس دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔