ویب ڈیسک: بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ نے اپنے حالیہ آورا ٹور کے دوران بھارت کے دوہرے معیار کو آڑے ہاتھوں لیا اور میڈیا سمیت سرکاری حلقوں کو ’’منافق‘‘ قرار دے دیا۔
فلم ’’سردار جی 3‘‘ اور تنازع
دلجیت دوسانجھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی فلم سردار جی 3 طویل عرصہ قبل شوٹ کی گئی تھی، مگر پاکستان–بھارت تنازع کے بعد جب یہ ریلیز ہوئی تو انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا:’’میرے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، حالانکہ فلم تنازع سے پہلے ہی شوٹ ہوچکی تھی۔ لیکن اب جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچز ہورہے ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں۔ یہ دہرا معیار ہے جس نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا۔‘‘
پاکستانی اداکارہ کی وجہ سے تنازع
فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل تھیں۔ یہی وجہ بنی کہ بھارت میں فلم کی ریلیز روک دی گئی، تاہم عالمی سطح پر اور بالخصوص پاکستان میں یہ فلم شاندار کامیاب رہی۔
پاکستانی مداحوں نے دلجیت دوسانجھ کو غیر مشروط محبت اور حمایت دی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
دلجیت کا مؤقف
دلجیت نے کہا کہ وہ اس وقت بھی حملوں اور حملہ آوروں کی مذمت کر چکے تھے۔وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ملک کے خلاف جانے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔
ان کے پاس ہر الزام کا جواب تھا، مگر انہوں نے خاموشی کو ترجیح دی۔