کینیڈا میں ایک بھارتی نژاد گینگ نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو قتل کرنے کے بعد اس کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔
روہت گودارا نامی اس گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر قتل کیا۔ وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ کے نام سے شناخت ہونے والے ارکان نے اپنے پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی دی کہ اگر گلوکار سمجھ رہا ہے کہ وہ محفوظ ہے، تو اگلی بار ہم اسے بھی ختم کردیں گے۔گینگ کا کہنا ہے کہ ان کا نشانہ بننے والے دیگر افراد بھی ہوسکتے ہیں، اور انہوں نے مخالف گروہوں کے تاجر، بلڈرز اور دیگر افراد کو بھی کھلا چیلنج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت، اسلحہ فراہم اور خفیہ معلومات پہنچا رہے تھے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر پنجابی میوزک انڈسٹری اور غیر قانونی گروہوں کے تعلقات پر سوالات اٹھا رہا ہے۔