فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد پولیس نے ملزمان سے 08 کروڑ 4 لاکھ روپے کی ریکوری مالکان کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب میں ملزمان سے کی جانیوالی 08 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری مالکان کے حوالے کردی۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تقریب کے موقع پر میڈیا کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے بھاری مقدار میں برآمدگیاں کی ہیں۔جس میں سے کچھ مالکان کو ریکوری دینے کے حوالے سے بلوایا گیا ہے جبکہ بقیہ مالکان کو متعلقہ تھانہ جات سے ریکوری ان کے سپرد کی جائے گی۔