کئی ایسے نکات بھی ہیں جنہیں اسرائیل کے سخت گیر حلقوں کے لئے قبول کرنا مشکل ہوگا،رپورٹ
تل ابیب (آئی ا ین پی )امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے ایک 21 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔اسرائیلی خبر رساں ادارے ٹائمز آف اسرائیل نے غزہ منصوبے کے 21 نکات کی تفصیلات شئیر کی ہیں، جن کے مطابق غزہ کو غیر عسکری اور دہشت گردی سے پاک خطہ بنایا جائے گا تاکہ یہ اپنے ہمسایوں کے لئے خطرہ نہ رہے۔غزہ کی تعمیرِ نو کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔اسرائیل اور حماس کے منصوبے پر اتفاق کے فورا بعد جنگ ختم ہوگی اور اسرائیلی فوج بتدریج انخلا کرے گی۔اسرائیل کی جانب سے منصوبہ قبول کرنے کے 48 گھنٹے کے اندر تمام زندہ اور جاں بحق یرغمالیوں کو واپس کیا جائے گا۔یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل سیکڑوں فلسطینی قیدیوں اور ہزار سے زائد گرفتار غزہ کے شہریوں کو رہا کرے گا۔حماس کے وہ ارکان جو پرامن بقائے باہمی پر راضی ہوں گے، انہیں عام معافی دی جائے گی جبکہ دیگر کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔معاہدے کے بعد روزانہ کم از کم 600 ٹرک امداد غزہ میں داخل ہوں گے، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہوگا