صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 2 شہروں میں فوج تعینات کردی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے مزید 2 شہروں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔ٹرمپ نے وفاقی اداروں خصوصا امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای )کی تنصیبات پر ہونے والے مظاہرین کے حملوں کو روکنے کیلئے اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ اور جرائم روکنے کے لئے ٹینیسی کے شہر میمفِس میں فوجی دستے بھیجنے اور ضرورت پڑنے پر پوری قوت استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ کو حکام کی حفاظت کیلئے تمام ضروری فوجی یونٹس فراہم کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔ٹینسی گورنر بل لی نے کہا ہے کہ میمفِس میں قومی گارڈ، متعدد وفاقی ایجنسیوں کے ایجنٹس اور اضافی ٹینیسی ہائی وے پٹرول افسران اگلے ہفتے سے تعینات ہو سکتے ہیں