غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف پاکستان، روس، چین اور ایران کے موقف کا خیر مقدم کر ے ہیں،ترجمان حمداللہ فطرت
کابل (آئی این پی )افغانستان کی عبوری حکومت نیکہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے افغان عبوری حکومت کے ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف پاکستان، روس، چین اور ایران کے موقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے