افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے: عاصم افتخار

 افغانستان میں موجود گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث،2  حملوں میں80  معصوم شہری جاں بحق ہوئے
نیویارک(آئی  این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ   افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر شدید تشویش ہے،افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔  عاصم افتخار نے  کہاکہ افغانستان میں موجود گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، رواں ماہ میں پاکستان میں بی ایل اے اور داعش نے بزدلانہ کارروائیاں کیں، پاکستان میں 2 دہشتگردوں کے حملوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔