سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج الیکشن کیسز کی سماعت کرے گا

اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ میں الیکشن کیسز، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ   آج مختلف الیکشن کیسز پر سماعت کرے گا۔تین رکنی بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے، عقیل اسلم کی پی پی 182 الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق دائر درخواست پر سماعت   آج ہو گی۔محمدرفیق اورعلی عمران کی حلقہ بندیوں سے متعلق تنازع پر الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی، سربلند خان اور صالح بھوتانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی۔