پاکستان میں پہلی بار امریکی خام تیل کی درآمد، تجارتی معاہدے کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچا

پاکستان میں پہلی بار امریکی خام تیل کی درآمد، تجارتی معاہدے کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچا

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی بار امریکی خام تیل پاکستان پہنچ گیا ہے۔

 ریفائنری حکام کے مطابق، یہ خام تیل امریکی بحری جہاز کے ذریعے لایا گیا ہے۔ جہاز میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے اور اسے سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر اتارا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، جو پیگاسس نامی ہے۔ یہ جہاز 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا۔ یہ جہاز 1 لاکھ 35 ہزار ٹن کا ہے اور اب تک کا سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے جو پاکستان پہنچ رہا ہے۔ اس نئی درآمد سے پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا امکان ہے۔