پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینی شہید کیے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔بیان میں اس اقدام کو خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کرے۔پاکستان اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست ہو، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہے۔