5 سال کے دوران کرپشن پر 140 ریلوے ملازمین کو سز ائیں

کرپشن پر سزا پانے والوں میں ریلوے ملازمین اور پولیس افسران بھی شامل ہیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )گزشتہ پانچ سال کے دوران ریلوے کے  140ملازمین کو کرپشن  میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی گئیں ۔سرکاری دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق    کرپشن پرسزا پانے والوں میں ریلوے ملازمین اورپولیس افسران بھی شامل ہیں،دستاویز کے مطابق سزا پانے والوں میں 74 ملازمین اور 66 ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،کرپشن پرکچھ ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا،دیگر کیخلاف محکمانہ کارروائیاں ہوئیں۔دستاویز کے مطابق 2019-20 کے دوران 25 ریلوے ملازمین اور 7 پولیس اہلکاروں کوسزا ملی،2020-21 میں 12 ملازمین اور 13ریلوے پولیس اہلکاروں کی کرپشن ثابت ہوئی،2021-22 میں 11ملازمین اورریلوے پولیس کے 16 اہلکاروں کو سزا دی گئی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 2022-23 میں 9 ملازمین اور 18 ریلوے پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے،2023-24 میں 17 ریلوے ملازمین اور 12 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔