روزانہ کی بنیاد پر اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،کمشنر نوٹس لیں: شہری
سا ہیوال (خصوصی رپورٹ) حکومتی دعوئوں کے باوجود چینی10روپے کلو مہنگی کر دی گئی،140روپے کلو فروخت ہونے لگی ،شہری سراپااحتجاج بن گئے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کئے لیکن اس کے باوجود مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔شہریوں کاکہناہے کہ گھی اور چاول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب چینی کی فی کلو قیمت میں10روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ا نہوں نے کہا آج کل گنے کاسیزن ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے،روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اورعوام مہنگائی بڑھنے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ اورکمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی کروا کر شہریوں کو ریلیف دیاجائے۔