ریاض(یواین پی)سعودی عرب میں موسمیات کا قومی مرکز پانچویں حج کانفرنس اور نمائش میں اپنی خدمات اور آپریشنز کی تفصیلات اور تیاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرے گا تاکہ شدید اور تبدیل ہوتے ہوئے موسمی حالات میں زائرین کی سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ کانفرنس جو حج اور عمرہ کی وزارت اور پلگِرم ایکسپیریئنس پروگرام کی باہمی شراکت کا نتیجہ ہے، جدہ میں 9 سے 12 نومبر کے درمیان منعقد ہوگی جس کا موضوع "مکہ سے دنیا تک "ہوگا۔موسمیاتی پیشگوئی کا قومی مرکز، آئندہ برس حج کے زمانے میں پیش آ سکنے والے موسمی امکانات کے مختلف مفروضے، کانفرنس کے شرکا کے سامنے رکھے گا