نو منتخب صدرپیٹرک ہرمنی کی تقریب حلف برداری ، چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی شرکت

وکٹوریا(یواین پی) جمہوریہ سیشلز کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گائو یون لونگ نے نو منتخب صدر پیٹرک ہرمنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔صدر پیٹرک ہرمنی نے وکٹوریا میں گائو یون لونگ سے ملاقات کی۔گائو یون لونگ نے پیٹرک ہرمنی کو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پرخلوص سلام اور نیک خواہشات  پیش کیں اور کہا کہ چین سیشلز کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے