نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری کے لیے کوئی نیا آرڈر نہیں دیا کیوں کہ وہ حکومت اور سپلائرز سے وضاحت کی منتظر ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے نے منگل کو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ کچھ ریفائنریز اپنی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اسپاٹ مارکیٹ سے خریداری کر رہی ہیں، ان ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، کیوں کہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے