جہاز روکنے کا اقدام پیوٹن کی یوکرین جنگ میں معاونت کرنیوالوں کیلئے پیغام ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن(آئی این پی )برطانیہ نے انگلش چینل سے گزرنے والے روسی تیل بردار جہاز کو روک لیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے روسی آئل ٹینکر کو روکنے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ روسی تیل بردار جہاز انگلش چینل عبورکرنے کی کوشش کر رہا تھا،برطانیہ کی کامیاب کارروائی روس کے کیلئے ایک اور دھچکا ہے،برطانوی وزیراعظم نے کہا جہاز روکنے کا اقدام پیوٹن کی یوکرین جنگ میں معاونت کرنیوالوں کیلئے پیغام ہے۔