لندن (آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔ سونے میں سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی گراوٹ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں۔ منگل کی صبح اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,009.39 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو پیر کے روز 3 فیصد کی تیز گراوٹ کے بعد اکتوبر 10 کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ دسمبر ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,022.10 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے