میری ترجیح ہے کم از کم سول مقدمات والوں کو ان کی زندگی میں انصاف مل سکے:جسٹس اشتیاق ابراہیم
پشاور(آئی این پی )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ برسوں سے زیرالتوا مقدمات ہمارا ٹارگٹ ہیں، سارے امور چھوڑ کر سائلین کو ریلیف دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالتی اہم امور کی نگرانی خود کر رہا ہوں، میری ترجیح ہیں کہ کم از کم سول مقدمات والوں کو ان کی زندگی میں انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، یہ سب صرف ہم اکیلے نہیں کرسکتے، اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔