پنجاب پنشن رولز میں تبدیلی کیس، چیف جسٹس محکمہ خزانہ پر سخت برہم

 پنجاب میں وفاقی طرز کا نوٹیفکیشن لاگو کرنے میں تاخیر کیوں؟ ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کا استفسار
عدالت نے سیکرٹری خزانہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا
لاہور (زیڈ این این)پنجاب حکومت کے پنشن رولز میں تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محکمہ خزانہ کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی طور پر طلب کرلیا