سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیوائوں میں مساوی تقسیم ہوگی‘بیوہ کی دوسری شادی پر پنشن بند کر دی جائے گی
لاہور(آن لائن)پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن دی جائے گی۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیوائوں میں مساوی طور پر تقسیم ہوگی۔ تاہم بیوہ کی دوسری شادی کرنے کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کی پنشن صرف 10 سال تک محدود تھی، تاہم پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے، جس سے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو مالی تحفظ حاصل ہو گا۔