راولپنڈی (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ غلط بیانیہ ہے صوبے کا کام نہیں چل رہا ،سیکرٹری صاحبان اپنا کام کر رہے ہیں۔ داہگل ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تمام وزارتوں کا چارج وزیر اعلیٰ کے پاس موجود ہے ،تمام قلمدان وزیر اعلی کے ہاتھ میں ہیں ۔ ا نہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق پوسٹیں جعلی ہیں۔یہ تمام کھیل تماشا ہے یہ کٹھ پتلیاں ہے ۔کبھی ایک کو آگے لاتے کبھی دوسرے کو،عوام یہ سب کچھ دیکھ رہی اصل فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔