تھانوں میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی‘ یہ نظام نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا
درخواست گزار کی شناخت اور ریکارڈ سامنے آجائیگا‘ اقدام کا مقصد ریکارڈ یافتہ افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے
لاہور(کاشف بٹ)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں شہریوں کے داخلے کے لیے نئے ایس او پیز نافذ کیے گئے ہیں جن کے مطابق ہر شہری کو تھانے میں داخل ہونے سے قبل بائیومیٹک تصدیق کروانا ہوگی ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ائی ٹی پنجاب کی جانب سے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے تھانوں میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں بتایا گیا ہے یہ نظام نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا جس کے ذریعے درخواست گزار شہری کی شناخت اور ریکارڈ سامنے آسکے گا ،مراسلے میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے بایو میٹرک نظام کے بغیر کوئی شہری تھانے میں داخل نہیں ہو سکے گا اور اس اقدام کا مقصد ریکارڈ یافتہ افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے اطلاعات کے مطابق متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے مقرر مدت کے اندر تھانوں میں بائیوٹک سسٹم نصب کیا جائے تاہم اس حوالے سے ابھی تک حکام کی جانب سے باضابطہ اور سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے جس کے بعد خبر کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے