یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے تھی کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے:وفاقی وزیر
پشاور (آئی این پی )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کیلئے چلتا رہے گا، ایسا کوئی چانس نہیں وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے۔ایک انٹرویومیں امیر مقام نے کہا ہم اس بات پر متفق ہوچکے کہیں کشمیر میں حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے، یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے تھی کہ کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے۔