اسلام آباد(آئی این پی )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی( ن) لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاعدم اعتماد کے دوران طے ہوا تھا اداروں کی نجکاری کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، نگران حکومت میں نجکاری کے حوالے سے کچھ کام ہوا تھا، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کبھی بھی نجکاری سے متعلق بات نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان سے پوچھنا چاہیے ان کے پاس پلان کیا ہے، نجکاری کے حوالے سے حکومت کی کلیئریٹی نہیں ہے، مجھے نہیں لگ رہا کہ اس سال پی آئی اے کی نجکاری ہوگی۔سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ میں سرکلرڈیٹ ختم کرکے بوجھ پھر عوام پر ڈالا جائے گا۔انہوں نے کہا میںنے نوازشریف کی پارٹی کوجوائن کیا تھا، جب تک شہباز شریف کی (ن )لیگ ہے اس میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں، نوازشریف نے اپنا سب کچھ بھائی کے لیے لوز کر دیا ہے، قائد (ن) لیگ کی سیاست یاد رکھی جائیگی۔