پاکستان اور افغان طالبان تین روز سے جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم

استنبول(آئی این پی )پاکستان اور افغان طالبان کے مابین استنبول میں  تین روز سے جاری رہنے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے  ، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ترکی کے شہر استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور بھی مشکلات کا شکار رہا کیونکہ اس میں کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا