راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کا فائنل مقابلہ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔
دونوں ٹیمیں آج شام 6 بجے میدان میں اتریں گی، جس میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی واپس ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔فائنل سے پہلے، شدید موسمی حالات کے باعث سری لنکا کے جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے گزشتہ لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ زمبابوے کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل سے باہر ہوگئی تھی۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون درج ذیل ہے:
پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا (کپتان)، فخر زمان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، ابرار احمد
سری لنکا: پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، کوشل پریرا، جانتھ لیاناگے، داسن شاناکا (کپتان)، پوان رتنا نائیکے، ونانندو ہسارنگا، دشننتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا، ایشان مالنگا