ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں سیریز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ آج کا میچ سری لنکا کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ فتح کی صورت میں وہ فائنل میں جگہ بنا لے گا۔اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو وہ براہِ راست فائنل میں پہنچ جائے گا، جبکہ ہار کی صورت میں فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔