ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اسحاق ڈار

ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات کا بھرپور انداز میں دفاع کیا اور اس حوالے سے پاکستان کے معاشی روابط اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔

 اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دس سے بارہ دنوں کے دوران مختلف ممالک کے دورے کئے اور اہم اجلاسوں میں شرکت کی جن میں ماسکو، بحرین اور برسلز شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ماسکو میں ہونے والی ایس سی او سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کی ہدایت پر کی اور اس دوران افغانستان میں امن، استحکام اور معاشی بحالی پر بھی گفتگو کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے شرکاء وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کے اقتصادی مفادات اور علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے اہم بات چیت ہوئی۔