لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر سینئر میڈیکل آفیسرز ترقی کے منتظر،محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے 438سینئر میڈیکل آفیسرز کی گریڈ 19کی ترقی رک گئی،صوبائی وزیر صحت نے گزشتہ ماہ ڈاکٹرز کی 19سکیل میں ترقی کی منظوری دی تھی ،ترقی کے منتظر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ریٹائرڈ ہونے لگی جس کے باعث ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے اے پی ایم او کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرانے کی اپیل کی ہے۔