چالان ہونے پر شہری کی ٹریفک وارڈن سے ہاتھا پائی ،مقدمہ درج

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)شہری کا چالان ہونے پر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی   ہاتھا پائی  ملزم کے خلاف مقدمہ درج، پاکپتن چوک میں جونیئر ٹریفک وارڈن سید اطہر عباس ڈیوٹی کررہا تھاکہ تیز رفتاری اور غفلت سے موٹر سائیکل چلانے پرایک شہری رضوان کو روک کر چالان کیا جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن سے ہاتھا پائی کی۔اس دوران ٹریفک جام ہو گئی اورلوگ اکٹھے ہوگئے اورملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔