پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا ء تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی

قومی اسمبلی اجلاس میں  اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیرا ئوکرلیا، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں 
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور  ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔  قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف  بلز  ضمنی  ایجنڈے کے ذریعے لائے گئے۔ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیرا کرلیا  اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور  ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ حالات خراب  ہونے  پر سارجنٹ ایٹ آرمز  ایوان میں داخل ہوگئے۔ ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعرے لگائے گئے۔ عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی  اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان ، کے نعرے لگائے۔