لاہور باگڑیاں کا رہائشی خاندان راجووال روڈ پر حادثے کا شکار ہوا
اوکاڑہ، بصیرپور(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے علاقہ منڈی احمد آبادراجووال روڈ پرتیز رفتار کیری وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں لاہور کے علاقہ باگڑیاں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کیری ویندیپالپور سے لاہور جارہی تھی کہ راجووال روڈ پر درگاں سٹاپ کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی،زخمیوں میں 3 سالہ ایمان فاطمہ دختر آ دتہ ،6 سالہ علی حسنین ولد محمد عمران، 35سالہ آ دتہ ولد محمد یار،60سالہ محمد یار ولد وریام،50سالہ بی بی حسنین زوجہ محمد یار اور 35سالہ آ رکھی زوجہ محمد عمران شامل ہیں، جنہیں ریسکیوٹیم نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔