مظفرآباد:سکول وین کھائی میں گرگئی، 26بچے زخمی

مظفرآباد(آئی این پی )مظفرآباد کی وادی جہلم میں نجی سکول کی وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 26بچے زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی سکول کی وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔حادثے میں وین ڈرائیور سمیت  26بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6سے 12سال کے درمیان ہیں۔