زخمی اعظم،وقار،منور حسین ، آصف ،الیاس اور سحرش ہسپتال منتقل
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)کالاخطائی روڈغازی ککا کے قریب مزدا اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کومقامی ہسپتال میں منتقل کردیا،زخمیوں میں محمداعظم،محمدوقار،منور حسین ، آصف علی،محمدالیاس،سحرش اسلم شامل ہیں۔