راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے میں عدم حاضری کی صورت میں سرکاری وکیل مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔علیمہ خان آئندہ سماعت پر ٹرائل میں شریک نہ ہوئیں تو عدالت سرکاری وکیل مقرر کرے گی،سرکاری وکیل انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 19 کے تحت مقرر کیا جائے گا، عدالتی حکم کے مطابق مسلسل غیر حاضری پر ملزمہ استغاثہ کے 8 گواہان کو فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے گی، اگر وکلاء صفائی نے ٹرائل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔سماعت کا تحریری حکم نامہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیا۔علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی آئندہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔