علیمہ خان جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئیں

اسلام آبا د(آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے اور  جے آئی ٹی تحقیقات کے معاملے میں علیمہ خان  جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان کی استدعاپر  19 مارچ کو دوبارہ دن بارہ بجے طلب کر لیا،اسلام آباد علیمہ خان کی جانب ان کے وکیل خالد یوسف چودھری جے ائی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے استدعا کی کہ جے آئی ٹی پیشی کے لیے آئندہ مناسب تاریخ دی جائے