لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون پولیس کے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق فیصل ٹائون پولیس نے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرکیگھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر کا تالا توڑ کر سامان چوری کرنے والے ملزمان احمد و شکیل کو گرفتار کر کے ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی، دیگر سامان و چوری شدہ رکشہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 ملزم کو ریکی کرتے اور گھر سے سامان رکشے میں لوڈ کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔