ریلوے سٹیشن پر ویٹنگ ہال میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورریلوے سٹیشن پر قائم ویٹنگ ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ پلیٹ فارم نمبر 2پرواقع گرین لائن ویٹنگ ہال میں لگی۔آگ لگنے کے باعث مسافروں کو ویٹنگ ہال سے نکال لیا گیا، ویٹنگ ہال سے ملحقہ کرنٹ ٹکٹ ریزرویشن ہال بھی خالی کرالیاگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر فوری قابوپا لیا۔ ریلوے کی جانب سے آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔