فلیٹ میں موجوداظہرقیوم کے دوست کا چہرہ جھلس گیا‘ ہسپتال منتقل ,فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ ایچ بلاک فلیٹ نمبر 310 میں لگی۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ فلیٹ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا ہے ۔آتش زدگی کے موقع پر ایم این اے موجود نہیں تھے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔