وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے اجلاس، جس میں وزیر اعلیٰ کو پیش رفت کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دو دن میں 1005 مقدمات کے حل کی رپورٹ جاری، وزیراعلیٰ نے نئے پراپرٹی قوانین کے نفاذ کا جائیزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے زمین کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اور اگر کسی نے زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے تو متعلقہ ڈی سی آفس میں درخواست دائر کریں۔