نشو بیگم اور بیٹی صاحبہ کی صلح، لائیو شو میں جذباتی ملاقات

نشو بیگم اور بیٹی صاحبہ کی صلح، لائیو شو میں جذباتی ملاقات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی بیٹی صاحبہ کے تعلقات میں سردمہری کے بعد دوبارہ صلح ہوگئی۔

یہ ملاقات نشو بیگم کے نئے یوٹیوب لائیو شو کے دوران ہوئی، جہاں صاحبہ اچانک کچن میں داخل ہوئیں اور اپنی والدہ کو گلے لگایا۔نشو بیگم نے کہا کہ بچوں کی محبت ماں کو زندگی اور توانائی دیتی ہے، اور آج بیٹی سے ملاقات کے بعد وہ خود کو زندہ اور جوان محسوس کر رہی ہیں، جیسے ان کی عمر صرف 22 سال ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ وہ اتنی توانائی سے بھرپور کیوں رہتی ہیں، جس کی وجہ ان کے بچوں کی محبت اور تعاون ہے۔

بیٹی صاحبہ نے کہا کہ لوگوں کی تنقید سے متاثر نہ ہونا چاہیے اور انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ خود چاہتا ہے۔نشو بیگم کے مداح اس جذباتی ملاقات پر خوش ہیں اور ان کے وی لاگ پر دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2024 میں صاحبہ کی اپنے والد سے پہلی ملاقات ہوئی تھی، اور بعد ازاں بیٹی اور والدہ کے تعلقات میں سردمہری کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔