یوم فلسطین: صدر اور وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق میں حمایت کا اعادہ کیا

یوم فلسطین: صدر اور وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق میں حمایت کا اعادہ کیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے۔

 اس دن کے دوران مختلف جلوس اور مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت کو اجاگر کیا جا سکے۔پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں فلسطینی عوام کے حق میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور غزہ میں امن معاہدے میں پاکستان کا مثبت کردار رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی ظلم و جبر سے فلسطینی عوام کے دکھ کم ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی سرزمین سے اسرائیل کے مکمل انخلا پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی کے خلاف عالمی قوانین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق میں ہے اور ان کی آزادی، عزت و وقار کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

یہ دن فلسطینی عوام کے حق میں یکجہتی اور ان کی حالت زار پر عالمی توجہ مبذول کرانے کا موقع ہے۔