قائداعظم کا پاکستان سب کا وطن ، تمام شہری اپنے اپنے عقیدے کے مطابق محفوظ اور آزاد ہیں
پنجاب حکومت اقلیتی برادری کو تعلیم، ترقی اور فلاح و بہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے، جہاں تمام شہری اپنے اپنے عقیدے کے مطابق محفوظ اور آزاد ہیں۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کے تحفظ کے لیے قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں، ان کی عزت، ناموس، تحفظ اور ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی برادری کو تعلیم، ترقی اور فلاح و بہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے مینارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا،