مولانا حافظ مسعود عالم نے نماز جنازہ پڑھائی،وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال سمیت دیگر کی شرکت
ساجد میر کو مرحوم کہتے ہوئے بھی دکھ ہورہا ہے، میرے ساتھ ان کا بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا،خواجہ آصف
سیالکوٹ(آئی این پی )مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔مولانا حافظ مسعود عالم نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قائم مقام امیر جمعیت اہل حدیث مولانا ابو محمد تراب نے شرکت کی ۔اسی طرح حافط عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق، وفاقی وزیر چودھری احسن اقبال، سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ساجد میر کو مرحوم کہتے ہوئے بھی دکھ ہورہا ہے، میرے ساتھ ان کا بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، ان کی موجودگی باعث برکت تھی اللہ ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، وہ ہمیشہ ثابت قدم رہے۔