پانی اور نکاسی آب کے لئے 85.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص: شرجیل میمن
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہائو سنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکائونٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیئے جا چکے ہیں