کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج‘حلیم عادل شیخ سمیت20کارکن گرفتار

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا‘پولیس نے دھاوا بول دیا‘نی سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے:حلیم عادل شیخ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پریس کلب کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 20 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ احتجاج سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری کراچی پریس کلب کے باہر پہنچی اور پھر دھاوا بول کر پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی پریس کلب پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔حلیم عادل شیخ نے پریس کلب پہنچنے کے بعد کارکنان کو مخاطب کرکے  کہا کہ ہم بانی سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔